وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف واقعہ کی تحقیقات پر زور

عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے اور ارشد شریف کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی اور  انہیں پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر تشویش سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت، اہلیہ کی تصدیق

وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ وہ جلد تحقیقاتی رپورٹ دیں گے۔

کینیا کے صدر نے صحافی ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں