ارشد شریف کی موت پولیس فائرنگ سے ہوئی، انسپکٹر جنرل کینیا پولیس


نیروبی: انسپکٹر جنرل کینیا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستانی ارشد شریف کی موت پولیس فائرنگ سے ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف واقعہ کی تحقیقات پر زور

انہوں ںے کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے علاقے میں گاڑی چوری کی اطلاع پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

کینیا پولیس کے انسپکٹر جنرل کے مطابق گزشتہ رات مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی ارشد شریف کی موت واقع ہوئی، متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

انسپکٹر جنرل کینیا پولیس نے افسوسناک واقعے پر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

کینیا میڈیا نے صبح بتایا تھا کہ پولیس کی گولی لگنے سے ارشد شریف جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کہا تھا کہ ارشد شریف اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینین میڈیا کا دعوی

پاکستان میں کینین سفیر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سرکاری تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ارشد شریف کے واقعے پر نیروبی میں حکام سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں