ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے منتظر ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر آگے بڑھ سکیں گے، بلاول


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ارشد شریف کے بچوں اور متاثرہ خاندان کے افراد کا احساس کرنا چاہیے۔

ارشد شریف کی موت پولیس فائرنگ سے ہوئی، انسپکٹر جنرل کینیا پولیس

قومی اسمبلی میں خطاب اور ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ  کینیا میں پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو دیکھ رہا ہے، وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے بات کر کے تحقیقات کی درخواست کی ہے، ہم ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے منتظر ہیں، تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں وہ مکمل ہوں تو ہم آگے بڑھ سکیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ہم سب اس کا شکار رہے ہیں، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف واقعہ کی تحقیقات پر زور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے کانفرنس میں نعرے لگائے، میں نے اس کا جو جواب دیا وہ نامناسب تھا، میں ایک وفاقی وزیر ہوں، مجھے نعروں کا بہتر انداز میں ردعمل دینا چاہیے تھا، تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ اس لئے الیکشن جیتے کیونکہ ہم سب نے ایک ہو کر جھوٹ اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کیا،4 سال میں تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی پھیلائی گئی، جمہوریت کے ساتھ جو معاشی حالات پیش کئے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا، سابق وزیراعظم ملک کو ڈیفالٹ کے قریب لے گئے، ہم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم اگلے الیکشنز کی طرف جائیں گے۔

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دیوالی کا دن ہے، پاکستان میں رہنے والے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی مبارک ہو۔


متعلقہ خبریں