کراچی والوں کیلئے مہنگی بجلی مزید کرنے کی منظوری دیدی گئی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی، پرانی پریکٹس کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔

نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں