وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض: وزیراعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں، نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے میاں شہباز شریف کا ریاض پہنچنے پر استقبال کیا۔

رشی سونک، برطانیہ کے پہلے ایشیائی نژاد وزیر اعظم ہوں گے

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔

میاں شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران ان کی سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف واقعہ کی تحقیقات پر زور

وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں