جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

Supreme Court

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا جب کمیشن نے سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔

تاحیات نا اہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام پانچ چار کی اکثریت سے مؤخر کیا گیا جب کہ جسٹس اطہر من اللہ کا نام اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں