کینیا، ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل

ارشد شریف قتل کیس، کینیا میں پاکستانی ٹیم کی تحقیقات، بیانات قلمبند

نیروبی: سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔ یہ بات کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتائی ہے۔

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے منتظر ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر آگے بڑھ سکیں گے، بلاول

پاکستانی ہائی کمشنرسیدہ ثقلین کے مطابق صحافی ارشد شریف کی میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

سیدہ ثقلین کے مطابق پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں ںے کہا کہ کینیا کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف واقعہ کی تحقیقات پر زور

پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے کینیا کی حکومت پر زور دیا کہ واقعے کی وجوہات کو سامنے لا کر ملزمان کو قانو ن کے کٹہرے میں لایا جائے۔


متعلقہ خبریں