سورج کو گرہن لگ گیا


رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجکر 58 منٹ پر آئس لینڈ کے مقام سے سورج گرہن کا آغاز ہوا، جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوگا، 4 بج کر 54 منٹ پر سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔ جس کا 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔ کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر ایک منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

پشاور میں تین بج کر اکتالیس منٹ پر جزوی سورج گرہن کا آغاز ہوگا، جو جو چار بج کر انچاس منٹ پر اپنے جوبن پر پہنچے گا۔ اور پانچ بج کر اٹھائیس منٹ پر اختتام ہوگا۔

کوئٹہ میں جزوی سورج گرہن تین بج کر چوالیس منٹ پر شروع ہوگا اور چار بج کر ترپن منٹ پر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد پانچ بج کر اکیاون منٹ پر اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن

سورج گرہن کب ہوتا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟

زمین کے گرد چاند کی  گردش تو عام بات ہے مگر اس کا سورج اور زمین کے درمیان آنا کم کم ہی ہوتا ہے ، چاند گردش کے دوران جب سورج اور زمین کے درمیان میں آئے تو زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا، جسے سورج گرہن کہتے ہیں ۔

مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر اپنے پیچھے چھپا لیتا ہے تو زمین پر دن میں رات  کا سماں ہوتا ہے ، مکمل سورج گرہن کے وقت چاند کا فاصلہ زمین سے نسبتاً کم ہوتا ہے ۔

مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہے،  البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں