ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر

فائل فوٹو


اسلام آباد: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور اس دوران ڈالر 66 پیسے سستا ہو کر 219 روپے 75 پیسے پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ریٹنگ مزید ڈاؤن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں