معیشت کے فروغ کیلئے ای کامرس کا فروغ لازمی ہے،موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونیوالے ممالک کی مدد کرنا ہو گی، وزیراعظم


ریاض: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حل سے متعلق لائحہ عمل ضرروی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے ای کامرس کا فروغ لازمی ہے۔

ارشد شریف قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم نے سعودی فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا ویژن قابل تحسین ہے، ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں، سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے، ہم سب کو بہتر مستقل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معیار زندگی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے، ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،  کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،  حالیہ سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کرنا ہو گی۔

سعودی عرب اور بھارت کے درمیان، اربوں ڈالرز سے بجلی کی ترسیل کیلئے زیر سمندر کیبل بچھانے کا منصوبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں گھر تباہ ہوئے اور 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں جب کہ 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر برادر ممالک کے شکرگزار ہیں، ہم نے پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا، شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے حصول کیلئے پرامید ہیں، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اپنے مفادات کا تحفظ کرینگے:سعودی عرب نے جوبائیڈن کی دھمکی مسترد کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ماحول دوست توانائی کے ذرائع اپنانا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں