ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ، آئر لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست


میلبرن: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ سامنے آ گیا۔ آئر لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ کا آئرلینڈ سے مقابلہ ہوا۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئر لینڈ کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔ اس وقت تک آئر لینڈ کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 11 بنا چکی تھی۔

آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف دیا۔ آئر لینڈ کے اینڈی بالبرنی نے 47 بالز پر 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم  14 اوور ہی کھیل سکی اور بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لویس میتھڈ کے تحت کر دیا گیا۔ جس میں آئر لینڈ نے 5 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم 14 اوورز تک 105 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ ڈیوڈ میلان نے 37 بالز پر 35 رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں