سعودی ولی عہد کا پاکستانی قیدیوں کیلئے بڑا فیصلہ

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے موقع پر قید پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی واقعہ میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی اور شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کا کہا تھا۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں، وزیر اعظم

واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستانیوں کو مدینہ منورہ کی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ جن میں سے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قیدیوں میں شامل خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں