عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔

عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں، وزیر اعظم

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

غور سے سنیں، پھر موقع ملے یا نہ ملے، عمران خان

میاں نواز شریف نے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ اس کا انقلاب اس کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں