ارشد شریف کی موت حادثہ نہیں، خونی مارچ نظر آرہا ہے، فیصل واوڈا

Faisal wawda

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں ہے، ارشد شریف کو گولی لگ سکتی ہے تو کسی کو بھی لگ سکتی ہے، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی، ارشد شریف کا کوئی موبائل یا لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، قتل کے شواہد مٹا دیئے گئے ہیں۔

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو میرے حساب سے گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے، ارشد شریف کو دو گولیاں سینے اور سر پر لگیں، بچے کے اغوا کی کہانی گھڑی گئی، خرم اور وقار نامی شخص کے نام آ رہے ہیں، میرا ضمیر وہ تکلیف نہیں برداشت کر سکتا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو 3 سے 5 گھنٹے میں نام سامنے آجائیں گے، ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا، ارشد شریف کو یہاں سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ دبئی پہنچا، مجھے یہ مارچ خونی مارچ نظر آرہا ہے،لانگ مارچ میں جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔

عمران خان اور پرویز الٰہی کا ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید حقائق سامنے لاؤں گا، دبئی سے ارشد شریف کو دباؤ کے تحت نکلوانے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں، سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں، لانگ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف اپنے مقصد پر ایمانداری سے چل رہا تھا، جو مقاصد اسے بتائے گئے اسی کے پیچھے سازش تھی،  ارشد شریف کو دبئی سے کوئی عام آدمی کینیا نہیں بھجوا سکتا،  کینیا میں ارشد شریف کیا کرتا رہا اس کے پس پردہ سازشی لوگ ہیں، ارشد شریف کا سازش کے تحت برین واش کیا، ارشد شریف پاکستان آنے کے لیے تیار تھا۔

ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے، اہلیہ

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے سے آخری دن تک مجھ سے رابطے میں تھا، میرا موبائل فون فرانزک کیلئے دستیاب ہے، ارشد شریف سے بھائیوں جیسا رشتہ تھا، ارشد شریف آخری دن تک مجھ پر اعتبار کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں