پیرا سیٹا مول گولی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

پیرا سیٹا مول گولی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بخار کے لیے استعمال ہونے والی پیرا سیٹامول کی گولی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پیناڈول کی قلت پر محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ فارماسوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان کی وفاقی وزیر سینیٹر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کریں، ڈریپ کی وارننگ

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بخار کی گولی 2 روپے 35 پیسے میں فروخت کی جائے گی جب کہ بخار کا سیرپ 117 روپے 60 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

ریٹیلر کیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر

اسی حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 75 پیسے ہو گی۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی پیداوار شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں