فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

عمران خان اور پرویز الٰہی کا ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں آئندہ دو روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لانگ مارچ فلاپ ہو گا، فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا لانگ مارچ خونی ہو گا، نواز شریف

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی تھی۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ارشد شریف کی موت حادثہ نہیں، خونی مارچ نظر آرہا ہے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کے مطابق فیصل واواڈ کا بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں