سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان کا انتخابی نتائج سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے خیالات کا اظہار صرف سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کیا تھا اور الیکشن کے انعقاد اور نتائج سے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کی  نشاندہی کے ساتھ  ساتھ  پُرامن الیکشن ممکن بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور ایڈمنسٹریشن کی  ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی قوتوں کی جانب سے الیکشن سبوتاژ کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا جسے میڈیا کے بعض حلقوں نے نمایاں انداز میں نشر اور شائع کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں