نسلی اور اصلی ہوں،عمران خان کا ساتھ دوں گا، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نسلی اور اصلی ہوں،عمران خان کا ساتھ دوں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت امن کی ضرورت ہے، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں مل کر بھی اکیلا عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، جن کو اقتدار کا شوق تھا وہ اپنا شوق پورا کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں بھاگنے والا نہیں مقابلہ کرنے والا ہوں ، میں مروں گا تو یہ کفن اٹھا کر دیکھیں گے کہ زند ہ ہے یا مر گیا۔

آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے فوج نے سیاست میں آئندہ مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ کل لبرٹی میں عمران خان کے ساتھ نکلوں گا پھر پنڈی چلا جاؤں گا، رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے،کل فائنل راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں