چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں، ملزم گرفتار

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی تھیں اور ملزم بھیس بدل کر بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے ہمارے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے، وزیر اعظم

خفیہ ادارے کی جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بروقت اطلاع کر دی گئی جس کے بعد ایف آئی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں