عمران خان پرامن اور اپنی حد میں رہیں، شیری رحمان


اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پرامن اور اپنی حد میں رہیں۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ وہ صبح گالی اور شام کو منتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جو اپوزیشن کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور حکومت ملک کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں، عمران خان

شیری رحمان نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو تھریٹ تھا تو عمران خان ان کو خیبر پختونخوا میں رکھتے لیکن عمران خان نے ملک کو بچانے کے لیے آج تک کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات اور سیاست کے لیے ملک قربان کرنے کو بھی تیار ہیں جبکہ گزشتہ حکومت نے ملک کو دنیا میں تنہا کر دیا۔ عمران خان پرامن رہیں اور اپنی حد میں رہیں۔


متعلقہ خبریں