ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہیں سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پرامن اور اپنی حد میں رہیں، شیری رحمان

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا اور ان سے بھی سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔


متعلقہ خبریں