سیاسی مذاکرات ہوں تو الیکشن کی پہلے تاریخ پر متفق ہوسکتےہیں، رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

 وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پرامن احتجاج کرنا چاہیں تو ہمیں حق نہیں کہ انہیں روکیں،اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کرینگے تو ہم ان کو طاقت سے روکیں گے۔ 

ٹویٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات ہوں تو کسی بھی بات پر متفق ہو سکتے ہیں، الیکشن کی پہلے تاریخ پر بھی متفق ہو سکتے ہیں، ملاقات کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہا ہے کہ پہلے الیکشن کی تاریخ دے دیں، جب پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کس بات کی؟جھوٹ تواتر سے یکطرفہ بولا جائےتو وہ سچ لگنے لگتا ہے، جب بھی یہ کوئی بات کرے گا ،جھوٹ بولے گا ہم اس پر رد عمل دینگے، پھر لوگ اسی پر فیصلہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب آپ حکومت میں ہوتے ہیں تو کچھ چیزیں آپ کی ذمہ پڑتی ہیں، آپ کو لوگوں کی ناراضگی فیس کرنے پڑتی ہے ،یہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہورہے تھے ، اب ہم ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کا کوئی بیانیہ کوئی نظریہ نہیں ہے ،ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے ،ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ،عمران خان لانگ مارچ میں اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، حکومت جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے، عمران خان کےلانگ مارچ میں10سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں، ماضی میں جب میاں نواز شریف نکلے تھے تو اس وقت ان کے ساتھ ایک جم غفیر تھا۔


متعلقہ خبریں