دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ارسا کی رپورٹ جاری

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے دریاؤں اورآبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دریائے سندھ میں پانی کی آمد 50900 کیوسک اوراخراج 55000 کیوسک ہے جبکہ دریائے  کابل میں پانی کی آمد 20900 کیوسک اور اخراج 20900 کیوسک ہے۔

اسی طرح دریائے جہلم میں پانی کی آمد 34400 کیوسک اوراخراج 38000 کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 22900 کیوسک اور اخراج 13500 کیوسک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جناح بیراج میں پانی کی آمد  66100 کیوسک اوراخراج 62600 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 61800 کیوسک اوراخراج 57800 کیوسک ہے۔

تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 61900 کیوسک اوراخراج 60000 کیوسک ہے جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 2600 کیوسک اوراخراج کچھ نہیں۔ اسی طرح گڈوبیراج میں پانی کی آمد 45800 کیوسک اوراخراج 38200 کیوسک ہے۔

سندھ میں سکھربیراج میں پانی کی آمد 34900 کیوسک اوراخراج 11400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6000 کیوسک اوراخراج کچھ نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں آپریٹنگ لیول 1386 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1386.48 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.005 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1087.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں