لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل


وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے  پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

لانگ مارچ  کی نگرانی کے لیےوزیراعظم نےوفاقی کابینہ کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔سیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ راناثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا،عمران خان

پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ  اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم بات چیت کیلئے قائم کی گئی۔ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیارہیں۔لیکن کسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔


متعلقہ خبریں