عمران خان نے فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا

فائل فوٹو


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا۔

فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی کی  بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی۔ رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ فلاپ ہو گا، فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا لانگ مارچ خونی ہو گا، نواز شریف

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کیاتھا۔

شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔مقرر ہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے پر فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت ختم کی گئی۔


متعلقہ خبریں