لانگ مارچ کا مقصد “ڈیل کرو اور کرسی پر بٹھاؤ”، شیری رحمان

ملک کو کون چلا رہا ہے؟ لاڈلے کا تحفظ کر رہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد “ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ” ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میری ویڈیو چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے، ایسا کچھ نہیں، اسد عمر

شیری رحمان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور خارجہ تنہائی ختم ہو رہی ہے۔ عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔ان ہی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان رات کو اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لیے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ڈیل نہ ملنے کی صورت میں شورٹ مارچ کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں