ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید


راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور 26 سالہ سپاہی محمد اسرار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات سیاستدانوں سے ہو سکتے ہیں، فارن فنڈڈ فتنے سے نہیں، مریم اورنگزیب

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں