جنوبی کوریا: ہیلووین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے151 افراد ہلاک


جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے151 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 151 افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔بھگدڑ سے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیئول میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونےکے بعدگھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔

حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ہیلووین مغرب کا اہم تہوار ہے  جس میں شہری  خوفناک روپ دھار کر ایک دوسرے کوڈرانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔


متعلقہ خبریں