یہ مارچ مریخ پرہوا تھا؟گورنمنٹ آف پاکستان کے ٹویٹ پرسوشل میڈیا پر نئی بحث


 گورنمنٹ آف پاکستان کی ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹویٹ کی گئی ہے کہ  سڑکیں اور ہائی ویز تجارتی سرگرمیوں  کے لیے ہیں  یہ مارچ کرنے کے  لیے نہیں ہیں۔

ٹویٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یہ پیغام  سب کی بھلائی کے لیے ہے۔ اچھے شہری  بنیں۔ یہ ٹویٹ ایسے موقع پر کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف لاہور سے  اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ٹویٹ پر اپنے اپنے انداز میں اظہار رائے کر رہے ہیں۔ بیشتر صارفین نے  پی ڈی ایم کی جانب سے کیے گئے مارچ اور احتجاج کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ  پی ڈی ایم کی جانب سے بھی انہیں سڑکوں پر مارچ کیے گئے تھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے  ماضی میں ہونے والے  مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاو مارچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا یہ مارچ مریخ پر ہوا تھا؟

سوشل میڈیا یوزرز کا کہنا ہے کہ قوانین کتنی جلد تبدیل ہو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان کی ٹوئنٹر اکاونٹ کا نام بدل کر گورنمنٹ آف پی ڈی ایم رکھ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج گوجرانوالہ پہنچ کر رک جائے۔  لانگ مارچ کے شرکا جمعہ تک اسلام آباد پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں