خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے صدف نعیم کو دھکا دیا گیا، معاملہ مشکوک ہو گیا، وزیر داخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جاں بحق خاتون رپورٹرکے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف نعیم کو دھکا دیا گیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید

انہوں نے کہا ہے کہ موقع پرموجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہو گیا ہے، پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کرائے۔

رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض اداکرے گی۔

شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں۔


متعلقہ خبریں