لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ ادا

شہید خاتون رپورٹر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران حادثے میں  جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حادثے میں چینل فائیو کی شہید  ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں اسلم اقبال سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات   نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے صدف نعیم کو دھکا دیا گیا، معاملہ مشکوک ہو گیا، وزیر داخلہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے پچاس، پچاس لاکھ روپے امدادکا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی رقم کا چیک جلد از جلد اہلخانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ نے بھی دس لاکھ روپے ورثا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں