توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی  نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد  کر دی۔ میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب  کرانے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

بیرسٹر علی ظفر کی  جانب سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے  استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ،عمران خان نااہل، قومی اسمبلی کی نشست خالی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے  کی درخواست فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت ان کی نااہلی کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا جس پر کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں