توشہ خانہ:یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

میرے پاس سائفر آتا تو اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی  نااہلی  کا ریفرنس مسترد کردیا۔

صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ دے دی۔ رولنگ  کے مطابق سینیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔

رولنگ کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے۔یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں:تاحیات نا اہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پرریفرنس فائل کیاتھا۔


متعلقہ خبریں