لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے، عمران خان


گوجرانوالہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کو تین سال سے کوئی دوائی نہیں مل رہی ہے، لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے۔

کسان ریلیف پیکج کا اعلان، کسانوں کیلئے 1800ارب روپے کے قرضے، استعمال شدہ ٹریکٹرز درآمد کرنیکی اجازت

انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرے ملک کو لوٹ رہے ہیں، مریم کے داماد کو 70 کروڑ روپے کا فائدہ کروایا جا رہا ہے، یہ لوگ صرف باہر جاکر بھیک مانگ سکتے ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے، یہ لوگ باہر جا کر ہمیں شرمندہ کراتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کے ساتھ حقیقی آزادی لینے نکلا ہوں، پاکستان کے عوام کسی کی بھی غلامی تسلیم نہیں کریں گے، اقتدار کے دوران میری کوشش تھی اپنے پاسپورٹ کو عزت دلواؤں، یہ نہیں ہو سکتا کہ چور وزیراعظم بن جائے اورغریب جیل میں رہے، مریم نواز کہتی ہیں لندن میں تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں ہے۔

انہوں نے آج کا لانگ مارچ گوجرانوالہ میں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل مارچ کی شروعات گوجرانوالہ سے کریں گے، کل بہت سی باتیں آپ کے ساتھ کروں گا۔

قبل ازیں ایمن آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کا جہاد ہے، جب تک پاکستان رہے گا ہم قائد اعظم کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے۔

سکندر سلطان نے میری دیانتداری پرسوال کھڑا کیا، 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گا: عمران خان

انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے کہا کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم حقیقی طورپر آزاد ہو، آزادی ملنے تک یہ مارچ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ قید ہیں، امیر چور بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک کو نقصان پہنچے گا، اربوں روپے کے کرپشن کیس میں ملوث شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، قتل کیس میں ملوث شخص کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے، ایمن آباد کے لوگوں کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔


 

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو دوسال کی تحقیقات کے بعد سزا ملی، یہ نہیں ہوسکتا کہ بڑا ڈاکو این آر او لے کر وزیراعظم بن جائے، قوم اس وقت آزاد ہوگی جب امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہو گا، ان دونوں نے مل کر10 سال ملک کو لوٹا، آج ان چوروں کو پھر ہم پر مسلط کیا گیا ہے، یہ لوگ لوٹ مار کر کے باہر بھاگ جاتے ہیں۔

خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے صدف نعیم کو دھکا دیا گیا، معاملہ مشکوک ہو گیا، وزیر داخلہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، بیرونی سازش کے تحت آنے والے لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، قوم نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، پچھلے 6 مہینے میں 37 ضمنی الیکشن ہوئے ہیں جن میں سے 29 تحریک انصاف نے جیتے ہیں اور ان ساری جماعتوں کو شکست دی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساری قوم اس مافیا کو مسترد کر چکی ہے، نواز شریف سن لیں! یہ پاکستانی قوم ہے کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، نوازشریف ماحول کے سازگار ہونے کا انتظار کر ر ہے ہیں، اداروں کی عزت تب ہوتی ہے جب قوم اداروں کی عزت کرتی ہے، ادار ے اس وقت مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ  کھڑی ہو۔

عمران خان صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے

عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8/9 دن لگیں گے، سارے پاکستان سے قافلے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں