فاٹا بل تحفظات دور کیے بغیر منظور کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

’مولانا کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا  فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کے تحفظات  دور کیے بغیر فاٹا بل پاس کیا گیا۔

مولانا فضل  الرحمان نے اسلام آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی اور وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عبدالقادر بلوچ  دونوں میرے گھر تشریف لائے تھے اور مجھے  یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رواج ایکٹ  ختم کیا جائے گا جبکہ فاٹا  کا خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں انضمام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام پروہاں کے عوام اپنے نمائندوں کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور اب یہ نمائندے قرارداد  کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن نئے نظام نے اپنی جگہ نہیں لی جس کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، غیرمتوقع طورپرفاٹا بل میں پاٹا اوربلوچستان کے کچھ علاقوں کو شامل کرنا بھی باعث حیرت ہے۔


متعلقہ خبریں