10لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، نواز شریف


سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 10لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شرانگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اتنی ڈھٹائی سے بولا ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا،اتنے دن بعد بھی یہ لوگ جواب نہیں دے سکے، اسی لیے سارا زور صرف گالم گلوچ تک محدود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے کہہ دیا ہے 2 ہزار لوگ آئیں یا 20 ہزار، فتنے کو فیس سیونگ نہیں دینی ہے،وزیراعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں