روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی امپورٹ کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس سے 372 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گندم کی کھیپ یکم نومبر سے 15 جنوری تک پاکستان پہنچے گی۔

ای سی سی نے پیٹرولیم کمپنیوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر6 روپے فی لٹر ‏مارجن کی وزارت توانائی کی سمری بھی منظورکرلی۔

اس کے علاوہ وزارت توانائی کی پاورپرچیزایگریمنٹ ترمیم کی سمری بھی منظورکرلی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

ای سی سی  نے  وزارت توانائی کوبجلی کے ٹیرف پرکوئی اثرنہ ڈالنے کی ہدایت اور  وزارت توانائی کی پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کی سمری بھی ‏منظورکرلی۔

ای سی سی اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرتجارت سید نوید قمر، ‏سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی فنانس طارق باجوہ، طارق پاشا ‏اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں