عمران خان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اعظم سواتی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو انصاف ملنا چاہیے، کائرہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر اعظم سواتی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہیے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اعظم سواتی نے اپنے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، اب اس کا فیصلہ عدالت ہی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر بہت سارے لوگ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

10لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، نواز شریف

وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمیشن پراگر ارشد شریف کی فیملی کو اعتراض ہے تو میں وزیراعظم سے بات کروں گا، عمران خان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں