اگلے دو دن میں لانگ مارچ میں مزید شدت آئے گی، عثمان ڈار

usman-dar

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگلے دو دن میں لانگ مارچ میں مزید شدت آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرا م ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر 2ہزار لوگ آرہے ہیں تو سندھ پولیس کیوں طلب کررکھی ہے اور ان کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں صرف فری اینڈ فیئر الیکشن چاہئے،پاکستانیوں نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے،مجھے لگتا ہے کہ اسلام آباد پہنچے سے پہلے فیصلے کر دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے معاملات مذاکرات سے ہی طے ہونے ہیں، دن بدن لوگوں کے ردعمل میں شدت آرہی ہے، عمران خان اپنی کشتیاں جلا کر نکلے ہیں۔

مجھے اس وقت بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بٹھہ بیٹھ جاتا ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ ہمارا پلان اے ہے،عمران خان کے پاس چار پلان ہیں،ہمارے پاس پلان بی،سی اور ڈی بھی ہے، بی پلان بھی بہت جلد بریک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام کی سپورٹ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس میں بڑی بڑی بھڑکیں مارتے ہیں، موجودہ حکومت سے مذاکرات ہونے بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،یہ فوج بھی ہماری ہے اور یہ ملک بھی ہمارا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں