سازش سے عمران  خان کی حکومت گرانے کا دعویٰ  ایک بار پھر مسترد


امریکا نے سازش سے عمران  خان کی حکومت گرانے کا دعویٰ  ایک بار پھر مسترد کر دیا۔  

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس  نے پریس بریفنگ   کے دوران سازش کے ذریعے عمران حکومت گرانے کے دعوے کے سوال پرکہا  پروپیگنڈے کو تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔پہلے بھی کہہ چکے ہیں ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے، عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔  پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت رہتی ہےپاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوحا میں طالبان کے ساتھ دوبارہ بات چیت ہوئی جس میں امریکی تحفظات کے بارے میں انہیں بتایا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان نے یقین دلایا کہ وہ دہشتگردوں کو پناہ نہیں دیں گے۔صدر جوبائیڈن واضح کر چکے ہیں افغانستان میں خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔


متعلقہ خبریں