عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہےاس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ایم ایل ون 6 ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،حکومت نے ایم ایل ون کوتقریباً 10ارب ڈالر کردیا ہے۔

ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت عمران خان کے گلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک نہ جانے کی یقین دہانی کا علم نہیں، عمران خان

عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ حکومت  ریلیف دینے نہیں، ریلیف لینے آئے ہیں، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہے، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔

حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں اب الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں