لانگ مارچ کا نیا شیڈول ، اتوار کو جہلم پہنچے گا


تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا، نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے، لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے، مریم اورنگزیب

نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں