سائفر اور فارن فنڈنگ تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کر لیا

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔

فارن فنڈنگ، عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اے عمران خان کو بھیجے جانے والے طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہوں۔

امریکی سائفر کی تحقیقات کرائیں، اسمبلی میں واپس آجائیں گے، عمران خان

دوسری طرف ذمہ دار ذرائع کے مطابق سائفر تحقیقات کے لیے بھی ایف آئی اے نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹس کے تحت عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ سائفر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے لیے 3 نومبر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوں۔

سائفر کی تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے، فواد چودھری

اسی ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھی 3 نومبر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں