لانگ مارچ ٹھس ہوگیا ،مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ٹھس ہوگیا ، دو ہزار لوگ بھی نہیں نکلے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاڈلہ پن کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سیاسی استحکام جمہوری نظام کا حصہ ہے، وزیر اعظم چین کا دورہ کررہے ہیں ،سرمایہ کاری کی بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا اسلام آباد میں مسلح ہونے کی بات کررہے ہیں جب کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا ج ارہا ہے ، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

 


متعلقہ خبریں