مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری، 4 مزید بے گناہ کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری، 4 مزید بے گناہ کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی افواج نے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید چار بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے تین بے گناہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو پلوامہ ڈسٹرکٹ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا جب کہ ایک نوجوان کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں اس وقت جام شہادت نوش کرنا پڑا جب وہاں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔

دونوں علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاحال بھارت کی قابض افواج نے محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چہار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

جن مسائل کا سامنا ہے اس کا سبب ہم نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے، وزیراعظم

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مقبوضہ وادی چنار کے علاقے میں قابض بھارتی افواج اپنی ظلم و بربریت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 14 بے گناہ و نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہید کیے جانے والوں میں 6 ایسے نوجوان شامل ہیں جنہیں یا تو فوجی حراست کے دوران جام شہادت نوش کرنا پڑا اور یا پھر انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون نے بھی کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جب کہ اس دوران بھارت کی قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کردی ہے۔


متعلقہ خبریں