وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بیجنگ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈرز کے درمیان سی پیک سمیت اقتصادی تعاون اور پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر بات چیت ہوئی۔
.#PMShehbazinChina meets Xi Jinping President of the People’s Republic of China. The meeting starts in Great Hall of the People Government office in Beijing. pic.twitter.com/y2eyh94DLO
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 2, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔چین کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے چرچے
ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں۔پاکستان میں چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے۔پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔
شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔