سندھ حکومت کی 3 ماہ تک کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

سندھ  حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔

سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے  کم از کم تین ماہ تک بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو  لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ سندھ میں پولیس فورس موجود نہیں ہے۔ بلدیاتی الیکشن کےلیے37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث17ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آسکتے۔ لانگ مارچ کے باعث 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

اس سے قبل سندھ حکومت کی درخواست پر سیلاب اور دیگر وجوہات کی بناء پر 3 مرتبہ کراچی و حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے  سے متعلق سندھ حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی کیلئے کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں