چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم


عالمی شہرت یافتہ ماہر تیر انداز لارز اینڈرسن اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہر تیر انداز نے 30 فٹ کی دوری سے ایک کے بعدایک سات تیر دروازے میں چابی کے سوراخ سے گزارے جبکہ سوراخ کا دہانہ صرف 10 ملی میٹر تھا۔

اگرچہ انہوں نے یکم جون 2022 کو اس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

یاد آ رہا ہے تیرا پیار، ڈسکو ڈانسر والے بپی لہری چل بسے

انہوں نے روایتی کمان سے سات تیر داغے جو حیرت انگیز طور پر دروازے پر چابی کے سوراخ سے آر پار ہوگئے ۔ اس نازک کام میں بہت مہارت کی ضرورت تھی ورنہ معمولی جنبش سے بھی تیر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

لارز نے اس کی ویڈیو بنائی تھی جو اب بھی مقبول ہے جس میں وہ تیزی سے تیر پھینکتے ہیں اور ایک منٹ میں اپنا کام مکمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں