آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی ؟

گواہ ہوں سابقہ حکومت نے جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک آرمی چیف کی پیشکش کی، ڈی جی آئی ایس آئی

انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یہی حقیقت ہے، شہباز شریف چورتھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دیے؟ شہباز شریف چور تھا تو 3 سال برطانیہ کی عدالت این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دیے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات نے استفسار کیا کہ رانا ثنا اللہ قاتل تھا تو ہیروئن  ڈال کر کیوں گرفتار کیا ؟ کہاں گئی وڈیو؟

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لا ؟ یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت، کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟

میں نے پوری کوشش کی، خفیہ ہاتھ نے بڑے مجرموں کو بچایا، عمران خان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ
مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟


متعلقہ خبریں