موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف سپریم کورٹ اور فوج نکال سکتے ہیں، اسد عمر

موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف سپریم کورٹ اور فوج نکال سکتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف سپریم کورٹ اور پاک فوج نکال سکتے ہیں، عمران خان نے بحیثیت ادارہ کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔

میں نے پوری کوشش کی، خفیہ ہاتھ نے بڑے مجرموں کو بچایا، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ وِد مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس وقت کسی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی ہے، طاقت کے ذریعے عوامی رائے کو دبانے کے نتائج خطرناک ہو تے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شریک ہیں، فواد چودھری ہردوسرے دن پوچھتے ہیں کہ جہلم کب پہنچیں گے؟ ابھی جو تاریخ دی ہے امید ہے کہ اس پر پہنچ جائیں گے۔

10 ہزار بندے لا کر 2 لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں بنائی جا سکتی، چیف جسٹس

اسدعمر نے کہا کہ طاقتور فوج پاکستان جیسے ملک کی  ضرورت ہے، عمران خان کرپشن کو پاکستان کا سینٹرل ایشو کہتے ہیں، خون خرابے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان مارچ لائے تھے تو ہم نے ان کو انگیج کیا اور میٹنگزکیں، مسلط ٹولہ اپنے اربوں روپے کے کیسز معاف کرا رہا ہے۔

آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟ مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کوخوف ہے کہ الیکشن میں یہ فارغ ہو جائیں گے کیونکہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کااعلان کردے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں